6

مسئلہ: ہمسائے کا باغ زیادہ سرسبز ہے۔

مسئلہ: ہمسائے کا باغ زیادہ سرسبز ہے۔

حل نمبر ایک: اس کے باغ کو زیادہ سبز ماننے سے انکار کر دیا جائے۔
حل نمبر دو: سرسبز باغات کے نقصانات ڈھونڈے جائیں۔ آخر سبز گھاس پر چلنے والا پھسل کر ہڈی تڑوا سکتا ہے۔
حل نمبر تین: دعا کی جائے کہ ہمسائے کا باغ اجڑ جائے اور اس دن کی امید رکھی جائے۔
حل نمبر چار: سارا الزام اپنی مٹی کو دیا جائے۔ بھلا ایسی مٹی میں سبزہ کیسے اگ سکتا ہے۔
حل نمبر پانچ: دیکھا جائے کہ ہمسائے نے کیا کیا تھا اور خود اپنے باغ کو پانی دینے کی کوشش کی جائے۔

نوٹ: تمام طریقے آزمودہ ہیں اور مسئلہ حل کر دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں