water-worlds-are-common-exoplanets-may-contain-vast-amounts-of-water-scientists-have-shown-that-water-is-likely-to-be-a-major-component-of-those-exoplanets-planets-orbiting-other-stars-which-are-be 10

اکثر غیرشمسی سیاروں پر پانی موجود ہے

اکثر غیرشمسی سیاروں پر پانی موجود ہے
فلکی حیاتیات کے اکثر ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ کائنات میں زندگی کے وجود کے لیے مائع حالت میں پانی کی موجودگی ایک بنیادی شرط ہے- پانی کائنات میں کثرت سے پایا جاتا ہے اور ایک محترین محلل ہے جو نمکیات اور دوسرے کیمیائی مالیکیولز کو اپنے اندر حل کر لیتا ہے- اس طرح بہت سے سادہ مالیکیولز کو آپس میں تعاملات کر کے پیچیدہ مالیکیولز بنانے کا موقع ملتا ہے- یہ پیچیدہ مالیکیولز ہی زندگی کی اساس ہیں- چنانچہ سائنس دان ہمیشہ غیر شمسی سیاروں پر پانی کی کھوج میں لگے رہتے ہیں

اب سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ہزاروں غیر شمسی سیاروں (یعنی ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی دوسرے ستارے کے گرد گھومتے سیاروں) پر وافر مقدار میں پانی موجود ہے- ان میں سے جو ٹھوس سیارے لگ بھک زمین کی جسامت کے ہیں ان میں سے اکثر پر زمین کی نسبت کہیں زیادہ پانی موجود ہے- زمین پر پانی کی کل کمیت یا ماس زمین کے ماس کا صرف 0.02 فیصد ہے- اس کے برعکس کچھ غیر شمسی سیاروں کے ماس کا 50 فیصد ماس پانی کی وجہ سے ہے- اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان سیاروں پر کوئی خشکی نہین ہے بلکہ ان کا بلند سے بلند مقام بھی سینکڑوں کلومیٹر پانی تلے ڈوبا ہوا ہے- سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق اب تک دریافت کئے گئے سیاروں میں سے کم از کم 35 فیصد سیاروں پر وافر مقدار میں پانی موجود ہے-

https://www.sciencedaily.com/releases/2018/08/180818115758.htm

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں