hubble-paints-picture-of-the-evolving-universe 8

11 ارب سال پرانی کہکشاؤں کی تصویر

11 ارب سال پرانی کہکشاؤں کی تصویر

ہبل دوربین نے اپنا الٹرا وائلٹ کیمرہ استعمال کرنے ہوئے آسمان کے ایک حصے کی panoramic تصویر بنائی ہے جس میں ہم سے 11 ارب نوری سال دور موجود کہکشاؤں کو دکھایا گیا ہے- ناسا کے سائنس دان یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس تصیر مین چند درجن نہیں، چند سو نہیں بلکہ لگ بھگ 15 ہزار کہکشائیں ہیں اور ان میں سے اکثر کہکشاؤں میں بہت سے نئے ستارے جنم لے رہے ہیں- یہ تصویر ہبل کی لی گئی تصویروں میں سب سے بڑی یعنی panoramic ہے اور کائنات کے اس وقت کی ہے جب اکثر کہکشاؤں میں بہت سے نئے ستارے جنم لے رہے تھے- اگرچہ اس سے پہلے ہبل دوربین ان سے بہت زیادہ پرانی کہکشاؤں کی تصاویر بنا چکی ہے لیکن ان بہت زیادہ پرانی کہکشاؤں میں نئے ستارے اس کثرت سے پیدا نہیں ہو رہے تھے- اس موجودہ تصویر سے کاسمالوجسٹس کو کہکشاؤں میں ستاروں کے بننے کے عمل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی

https://www.sciencedaily.com/releases/2018/08/180816143044.htm

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں