5

مستقبل میں انٹرنیٹ کیسا ہوگا

مستقبل میں انٹرنیٹ کیسا ہوگا ؟ مختلف ادارے اور ماہرین ٹھوس شواہد، ریسرچ اور آثار دیکھ کر مختلف پیشنگوئی کرتے رہتے ہیں … لوگوں کے خیال میں آئندہ سالوں میں یعنی پانچ سے پندرہ سالوں میں انٹرنیٹ کی دنیا میں جو اہم تبدیلیاں رونما ہونگی وہ کافی دلچسپ ہیں –
انٹرنیٹ کنکشن مستقل آپکے ڈیوائسز پر ہو گا اور خود بخود کنکٹ ہو جائے گا – دنیا کے مختلف حصوں میں اسکے لیے بہت سے طریقوں سے وائی فائی کی پبلک سہولیات دستیاب ہونگی اور انفرا اسٹرکچر بلکل بدل جائے گا …

خیالی حقیقت یعنی ورچوئل ریلیٹی کا استعمال بہت زیادہ ہو گا، جو کچھ آجکل خاص ڈیوائسز اور گوگل گلاس وغیرہ پر دستیاب ہے وہ موبائل ڈیوائسز پر اور انٹرنیٹ کی مدد سے بھی حاصل ہو گا ….

انٹرنیٹ کی مدد سے چلنے والے روبوٹس اور مشینوں کے کثرت سے استعمال کے سبب بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے ….

ماہرین کا خیال ہے کہ لوگوں کی پرائیویسی کم ہوتے ہوتے ختم ہی ہو کر رہ جائے گی اور پرائیویسی ایک خریدنے بیچنے والی چیز کے طور پر رہ جائے گی جہاں امیر لوگ ایسی سروسز خرید سکیں گے کہ انکی پرائیویسی محفوظ رہے … عام لوگ یہ اس سہولت سے فائدہ نہ اٹھا سکیں گے ….

“چیزوں کی انٹرنیٹ” بہت میچور ہو جائے گی …ابھی بھی فریج، الارم کلاک ، اوون ، ویکیوم کلینر وغیرہ انٹرنیٹ پر کنیکٹڈ ہیں مگر آگے چل کر آپکی گاڑیاں، بٹوے، صحت کی نگرانی کرنے والے آلات اور شائد ہمارے کاغذ کے نوٹوں تک کو کنکٹ کر کے رکھے ..
کاروبار اور عام افراد بہت جد و جہد کر کے اس وقت کی ٹیکنالوجی کو اپنا سکیں گے، دوسروں سے مقابلے کے لیے اورکاروباری بقا کے لیے تھوڑی محنت مشقت کرنی ہی ہو گی ورنہ ….. سائیڈ لائن پر آجائیں گے … 🙂

اور سب سے دلچسپ بات یہ ہوگی کہ لوگ اگرزمین پر رہتے ہوئے بور ہو جائیں تو چھٹیاں اور تعطیلات گذارنے وہ دوسرے سیاروں پر جا سکیں گے جہاں انہیں وہ تمام تر سہولیات ملیں گے جو زمین پر ملتی تھیں ….وہاں موبائل بھی کام کرینگے اور انٹرنیٹ بھی موجود ہو گا …

مستقل کی پیشنگوئی کرنے کے لیے ماہرین کسی نجومی کے پاس نہیں جاتے بلکہ وقت لگا کر دنیا بدلنے والی کمپنیوں کی ریسرچ سے خود کو باخبر رکتھے ہیں.. ضروری نہیں کہ اداروں کو اپنی تحقیق اور کوششوں میں سو فیصد کامیابی ہو –

واضح رہے کہ مستقبل کے انٹرنیٹ کی یہ پیشنگویاں میں نہیں کر رہا ، صرف شئیر کر رہا ہوں … 🙂

سوال یہ ہو سکتا ہے کہ ہم کیوں خود کو آنے والی ٹیکنالوجی سے باخبر رکھیں ؟ دیکھی جائے گی … جیسا زمانہ ہو گا ویسا ہی قدم اٹھائیں گے …

اگر آپ ایک عام آدمی ہیں تو یہ بات ٹھیک ہے لیکن آپ ایک کاروباری ادارے کے لیڈر ہیں یا کوئی اہم کام کر رہے ہیں تو اسکی خبر ضرور رکھیں کہ جو کاروبار یا کام آپ کر رہے ہیں وہ کام مستقبل میں کس طرح ہو گا ؟ اسکا وجود بھی رہے گا کہ نہیں ؟ ….

اگر آپ تیار ہونگے تو آنے والے زمانے میں دوسروں سے تیزی سے آگے نکل سکتے ہیں اور اگر سوتے سے اٹھ کر تیز رفتار ہائی وے پر پیدل چلنے کی کوشش کرینگے تو دوسرے آپکو شائد راستہ نہ دیں –

#سہیل_بلخی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں