6

سوال یہ تھا کہ انٹرویو کرنے والا جب پوچھے کہ کتنی تنخواہ پر جاب کر لوگے؟ تو جواب کیا دیا جائے ——

سوال یہ تھا کہ انٹرویو کرنے والا جب پوچھے کہ کتنی تنخواہ پر جاب کر لوگے؟ تو جواب کیا دیا جائے ——
میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ اس جواب کو یہ کہکر ٹال دوں کہ جو بھی اس جاب کے لیئے مارکیٹ ریٹ ہے اس پر خوشی سے کام کر لوں گا…
اگر انٹرویو کرنے والا آگے نہیں بڑھتا اور اصرار کرے کہ مارکیٹ ریٹ کیا ہے تمہارے خیال میں اس پوزیشن کے لیئے ؟ تو پھر میں کوئ حتمی ھندسہ بتانے کی بجائے اس طرح کہوں گا کہ میرے کچھ دوست جو اسی پوزیشن پر ہیں وہ تقریبا ماھانہ اتنی رقم لیتے ہیں…

مختصر یہ کہ پیسوں کے بارے میں انٹرویو میں کم سے کم بات ہو تو اچھا ہے…انٹرویو کوآگے بڑھایئں جہاں اسکے سوالات پر آپ اچھے شارٹ کھیل سکیں 🙂 شائد وہ پوچھے کہ جاب کیوں بدلنا چاہتے ہو؟ وہاں بھی منہ پھاڑ کے پھر یہ نہ کہیں کہ زیادہ پیسوں کے لیئے 🙂 کچھ اچھے جوابات بھی ہوسکتے ہیں…مثال کے طور پر یہ کہ موجودہ جاب پر جو کچھ ہے سب سیکھ چکا ہوں, نئ جگہ نئے چیلنجز, نئ ٹیکنالوجی پر کام کرنے کا شوق ہے….آپکے ہاں فلاں فلاں سسٹم ہے اس پر کام کرنے کا موقعہ ملے گا …
جب آپ شارٹ لسٹ ہوگئے یا جب جاب آفر مل جائے تو اس وقت دوبارہ تنخواہ پر بات کرنے کا موقعہ مل سکتا ہے اگر وہ مارکیٹ سے کم آفر کریں, اگر آپکی مطلوبہ تنخواہ سے دو چارھزار کم بھی مل رہے ہوں تو اس وقت آپ دیگر مراعات , ماحول, نئ ٹیکنالوجی سیکھنے کے مواقع, کمپنی کا مارکیٹ میں کیسا نام ہے؟آپکے سی وی پر اگر اسکا نام بھی آجائے تو آپکے پورٹ فیلیو میں کیا فرق پڑ سکتا ہے, آفس کی لوکیشن کہاں ہے؟ وغیرہ وغیرہ ان تمام چیزوں کے پوائنٹس لکھ کر پھر ملازمت قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں….
#جاب_سرچ_ٹپس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں