14

جاب تلاش کرنے والوں کے لیے اہم ٹپس:

جاب تلاش کرنے والوں کے لیے اہم ٹپس:
————————————
** سب سے پہلے اپنے اہم ہنر تلاش کریں کہ آپ کن چیزوں میں اچھے ہیں – .کون کون سے کام ایسے ہیں جوآپکو ملیں تو اچھی طرح اور خوشی سے کریں گے ..

** جاب تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا خوب استعمال کریں، لنکڈ ان اوردیگر سوشل میڈیا پر نظر آئیں ، اچھا پروفائل بنائیں، اچھی تصور لگائیں اور کمپنیوں کی ویب سائٹ پر جا کر جاب تلاش کریں …. جاب پورٹل مثلا روزی ڈاٹ کام اور مستقبل ڈاٹ کام سے فائدہ اٹھائیں …

** اپنی تلاش کو لا محدود کرنے کے بجائے محدود شعبوں پر ہی فوکس کریں –

** ای میل بھیجتے وقت کور لیٹر ای میل میں ضرور لکھیں اور کاپی پیسٹ کی بجائے ایک دو لائینوں میں ہر جاب اور ہر فرد کے لئیے موقع کی مناسبت سے کچھ لکھیں…. جو باتیں سی وی میں ہیں اسی کو دوبارہ نہ دہرائیں…

** انٹرویو کی خاص تیاری کریں، اسکو کم اہم چیز نہ سمجھیں .. پریکٹس کریں، دوستوں سے کہیں کہ وہ اپکا انٹرویو لیں اور آپکی خامیاں آپکو بتائیں..

** ہر جاب کے لیے ایک نیا سی وی ( اسی سی وی میں کچھ تبدیلیاں کر کے ) بنائیں …

** انٹرویو میں جب کہا جائے کہ آپ کو کوئی سوال تو نہیں کرنا تو سوالات ضرور کریں… مثلا آپکے ہاں اس شعبے میں کونسی ٹیکنالجی استعمال ہوری ہے ؟ آپکا مارکیٹ میں مقابلہ کس پروڈکٹ سے ہے ؟ تاکہ اس کمپنی یا جاب سے آپکی دلچسپی ظاھر ہو ..

** انٹرویو کے بعد گھر آکر شکریہ کا ای میل ضرور لکھیں کہ آپ نے موقعہ دیا اور آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی…..

** اگر آپکو جاب آفر ملے تو فوری طور پر ہاں کر کے قبول کرنے کے بجائے کچھ وقت لیں… تفصیل سے جاب آفر، شرائط اور دیگر چیزیں پڑھیں، سمجھیں مشورہ کریں اور کوئی سوال ہو تو جاب آفر قبول کرنے سے پہلے پوچھ لیں…. آپکے تجربے اورجاب مارکیٹ کے لحاظ سے تنخواہ کم محسوس ہو یا سالانہ چھٹیاں کم مل رہی ہوں تو بات چیت کر کے اسکو بڑھوانے کی کوشش کریں … بجائے یہ کہ جلدی میں جاب قبول کر لیں بے دلی سے اور اگلے ہی ہفتے نئی جاب کی تلاش شروع کریں … 🙂

#سہیل_بلخی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں