8

اسپیشلائزیشن کا زمانہ

اس نے میرے سی وی کو غور سے دیکھا اور پوچھا “تم اصل میں کیا ہو؟ اوریکل ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کہ Unixایڈمن ؟”
میں نے بتایا کہ دونوں ہوں بلکہ و نڈوز سرور کا بھی ایکسپرٹ ہوں تو اس نے پھر پوچھا “زیادہ اچھے کس میں ہو؟”
تینوں میں اچھا ہوں, تینوں طرح کے جاب انٹرویو کے لیئے تیار ہوں,جو بھی مل جائے –

جاب دلوانے میں مدد کرنے والی ایجنسی کے ھیڈ ھنٹر نے دھیمے لہجے میں مجھے سمجھایا کہ دیکھو بندے کو کسی ایک چیز کا ماہر بنکر اپنی مارکیٹنگ کرنی ہوتی ہے…یہ اسپیشلائزیشن کا زمانہ ہے سب کو اسپیشلسٹ درکار ہیں, جیک آف آل کی نہیں- پہلے سوچ لو اور پھر کسی ایک سبجکٹ کو اپنا لو – میں اسکی بات سمجھ گیا اور کہا اوریکل DBA ٹھیک ہے ….اب ہم دونوں ایک پیج پر تھے …گھر آکر میں نے اپنے سی وی سے غیر متعلقہ چیزوں کو کم کیا اور اسے ایک خالص ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر کے سی وی کا رنگ دیدی , ڈیٹا بیس ٹیوننگ, انسٹالیشن, آپ گریڈ,مائگرئشن, بیک اپ اور سیکیورٹی, ہر چیز کو تفصیل سے بیان کیا-

اگلے روز میرا سی وی دیکھ کر ھیڈ ھنٹر خوش ہوا اور پھر انٹرویوز شروع ہوئے …
کینیڈا اور امریکہ میں وقت کے ساتھ ساتھ میں اپنے سی وی کو باقاعدگی سے آپ گریڈ بھی کرتا تھا جیسے ہی کوئ نئ چیز سیکھی اسے شامل کر لیا حتی کہ وہ چار صفحات سے بڑھکر 8 صفحات کا ہوگیا …

جاب پر رہتے ہوئے بھی مشہور جاب پورٹل پر اپنا سی وی بھی آپ ڈیٹ ت کرتا رہتا تھا….
ایک ہی سبجکٹ کو فوکس کرنے اور سی وی کو ہمیشہ اپنا خاص مددگار سمجھ کر اس پر توجہ دینے کی وجہ سے مجھے کبھی بھی جاب بدلنے میں مشکل نہیں ہوئ ایک جاب کرتے ہوئے فون ہی پر دوسری جاب آفر حاصل کر لیتا تھا ….
آپ لوگ بھی اپنی شعبے کے لحاظ سے set of skills کا سی وی پر ذکر کریں اور اپنے سی وی کو جاب ملنے کے بعد بھی آپ گریڈ کرتے رہنا نہ بھولیں –
#resume #سی_وی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں