45

ذرہ ذرہ، عشقم عشقم. صلی اللہ علیہ و سلم

ذرہ ذرہ، عشقم عشقم. صلی اللہ علیہ و سلم
دھیرے دھیرے، مدھم مدھم. صلی اللہ علیہ و سلم

باغ بغیچہ، روح دریچہ، ذہن کا غنچہ، جسم کی کھیتی
قطرہ قطرہ، شبنم شبنم. صلی اللہ علیہ و سلم.

کلمہ کلمہ، لفظ ومعنی، نوکِ قلم اور حرف کا پیکر
رقصاں رقصاں، سرگم سرگم صلی اللہ علیہ و سلم

روزِ محشر. داورِ محشر ڈھونڈ رہے ہیں مخزنِ ماثم
میں ہوں میں ہوں، ہستم ہستم صلی اللہ علیہ و سلم

روضہ اطہر، ارض مطہر، بقعہ انور، یاد برابر
دریا دریا، چشمم چشمم، صلی اللہ علیہ و سلم

نعتِ محمد، مدحِ احمد، اللہ اللہ، بخت کی رفعت
میرے قلم سے، شادم شادم، صلی اللہ علیہ و سلم

شاد مردانوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں