11

کیا بچے بھی خواب دیکھتے ہیں؟؟؟

کیا بچے بھی خواب دیکھتے ہیں؟؟؟

آپ ماں کے پیٹ میں یا پیدائش کے بعد بچے سے یہ تو نہیں پوچھ سکتے کہ وہ خواب دیکھتا ہے یا نہیں اور کس قسم کے خواب ؟ لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ جب بڑے لوگ نیند میں ہوتے ہیں تو انکی آنکھوں کی حرکت اور دماغ کے سگنلز کے پیٹرن سے پتا کیا جا سکتا ہے کہ وہ کس حالت خواب میں ہوتے ہیں ، اس حالت کو آر ای ایم نیند کہتے ہیں ،
حمل کے چھٹے ماہ سے بچہ بھی نیند کے دوران آر ای ایم کی حالت میں جاتا ہے ، بچہ پیدائش کے بعد بھی نیند کے دوران ایک بڑا وقت (قریبا آدھی نیند ) اسی حالت میں گزارتا ہے ( موازنے کیلیے بڑے لوگ نیند کا چوتھائی وقت اس حالت میں گزارتے ہیں ، ).
حمل کے دوران اور پیدائش کے بعد بچے خواب دیکھتے ہیں یا نہیں ؟ اس کا جواب میرے خیال میں یہیں تک ممکن ہے ،
ایک دوسرا سوال یہ ہو سکتا ہے کہ اگر بچے خواب دیکھتے ہیں تو کس قسم کے خواب ؟ اسکا جواب کچھ آسان ہے ،
خوابوں کی نوعیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کے دماغ کا تجربہ کتنا ہے ، اس نے کس کس قسم کے سگنل اور سوچیں اکٹھی کی ہیں وغیرہ ، رحم مادر میں دماغ زیادہ تر آواز کے سگنل (دل کی دھڑکن ، ماں کی آنتوں کی حرکت ، ہلکی بیرونی آوازیں ) ہی موصول کرتا ہے اسلیے شاید اسکے خواب بھی صوتی ہوں ، پیدائش کے بعد خواب زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہوں ، ایک خیال یہ بھی ہے کہ پیدائش کے بعد بچہ آر ای ایم نیند میں خواب نہیں دیکھ رہا ہوتا بلکہ یہ نیند اسکے دماغ میں پیچیدہ سرکٹ بنانے اور اسکی پختگی کیلیے استعمال ہوتی ہے ، آداب

تحریر : پہلی بارش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “کیا بچے بھی خواب دیکھتے ہیں؟؟؟

  1. بچہ زندگی کی ابتداء کر رھا ھوتا ھے اور اسکا دماغ بلکل خام حالت میں ھوتا ھے…. کان آواز سنتے اور اور میموری کیلئے جگہ بناتے ھیں… یعنی پہچان بنا نے کی کوشش کرتے ھیں اور آنکھ جو دیکھتی ھے وہ مشاھدے کے مرحلے میں داخل نہیں ھوتا…. لھازا خواب بنتے تو نہیں…. البتہ…. نظر نے جو دیکھا ھوتا ھے…. وھی وقفوں وقفوں سے زھین کی سکرین پر آتا ھے…. جس سے بچہ نیند میں بھی مسکراتا یا روتا ھے… انتہائی مختصر وقت کیلئے….. مختصراً…. خام دماغ کی ڈویلوپمنٹ ھو رھی ھوتی ھے….

  2. ننھے بچوں کے خواب بلکل سادہ ہوتے ہیں وہ صرف خوراک سے متعلق خواب دیکھتے ہیں کہ ماں انہیں دودھ پلا رہی ہے آپ کسی نومولود کو نیند میں دیکھیں تو وہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایسے ہونٹ ہلاتا ہے جیسے دودھ پی رہا ہو
    اور بعض اوقات سوتے میں ایسے ایکپریشنز دیتا ہے جیسے رو رہا ہو اسے کا مطلب خوراک کا عدم حصول ہوتا ہے
    اور وہ سوتے میں ماں کا لمس محسوس کرتا ہے خواب میں تو مسکراتا ہے
    یہ میرا ذاتی مشاہدہ ہے میں یقین سے نہیں کہ سکتی کے ایسا ہی ہے مگر اگر نومولود بچوں کی نیند کو بغور دیکھتے ہوۂے میں نے یہ نتیجا اخذ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں