17

عیدالفطر کی سنتیں اور آداب…

عیدالفطر کی سنتیں اور آداب…

.
1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔

تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔

2. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔

3. غسل کرنا۔

4. اچھا لباس پہننا۔

5. خوشبو لگانا اور مسواک یا برش کرنا۔

6. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق تعداد میں کھجوریں کھانا۔

7. نماز عیدالفطر کے لیے عید گاہ جانا۔

8. عید گاہ پیدل جانا۔

9. بچوں عورتوں اور اعزہ و اقارب کے ساتھ عید گاہ جانا۔

10. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔

11. نماز عیدالفطر کے لیے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔

12. عیدالفطر کی مبارک باد دینا.
….

مسائل…

1. عید سے پہلے اور بعد میں معانقہ کیا جا سکتا ہے. یہ ہمارے علاقوں میں رواج ہے. اس میں کوئی حرج نہیں. عرب میں ماتھے پر بوسہ لینے کا رواج ہے. عرب اپنا رواج نہیں چھوڑتے، ہمیں بھی اپنے رواج پر چلنے میں فخر ہونا چاہیے.

2. عید کے دن فجر اور ظہر کے درمیان عید کی دو رکعت کے علاوہ کوئی نفل نہیں ہیں یعنی اشراق اور چاشت.

3. عید کی نماز کی قضا نہیں ہے. کسی وجہ سے اگر عید کی نماز میں شریک نہ ہو سکیں تو گھر میں دو نفل بغیر جماعت کے پڑھ لیے جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں